Journal of Academic Research for Humanities (JARH) is a double-blind peer-review, Open Free Access, online Multidisciplinary Research Journal
Skip to main navigation menu Skip to main content Skip to site footer

روئیداد بین الاقوامی سیرت کانفرنس2020: امن، بقائے باہمی اور مفاہمت

Dr Alam's Community Model at YouTube

Abstract

بسم اللہ الرَّحمٰن الرَّحیم

آبروما  زنامِ مصطفٰی ﷺ است

تمام تعریفیں اللہ رب العالمین کیلئے، درود وسلام تمام انبیاء اکرام اور محمدﷺ وآل محمدﷺ پر۔

الحمدللہ! کراچی یونیورسٹی کے انتہائی فعال وائس چانسلر، بین الاقوامی امتیازی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے یونیورسٹی، وطنِ عزیز اور مسلم ممالک کیلئے ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ایک ایسی بین الاقوامی سیرت کانفرنس کا انعقاد فرمایا جس میں Diverse Faiths   کے حامل عالمی سطح کے محققین نے   ’’امن‘بقائے باہمی اور مفاہمت‘‘ جیسے موضوعات پر مقالات پیش کئے۔

اہل پاکستان سے امن ومحبت کی فضاء میں باہمی تبادلہ خیال اور پُرخلوص مہمان نوازی نے مہمانوں کے دل جیت لئے جس کے نتیجہ میں  بر اعظم افریقہ، اسٹریلیا، امریکہ، ایشیا اور یورپ سے آئے ہوئے مندوبین خواتین وحضرات پوری دنیا کیلئے پاکستان سے امن ومحبت کا پیغام لے کر گئے اور یوں کراچی یونیورسٹی اور وطن عزیز پاکستان کی طرف سے دنیا کو مثبت پیغام پہنچا، یونیورسٹی اور پاکستان کی بڑی نیک نامی ہوئی جس کا سہرا یقیناً  ہمارے وائس چانسلر کے سر ہے۔

Keywords

Global peace, international conference, university of karachi, seerat conference, seerat 2020

PDF